
کراچی (ویب ڈیسک ) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے مئیر کراچی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے کہاکہ مجھے
کے ایم سی سروسسز کا چارج دیا گیا ہے۔اختیارات دینے پرمیئرکراچی کاشکرگزارہوں۔وسیم اختر اپنی ناکامی پر مستعفی ہو جائیں۔
پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میئر کراچی وسیم اختر کام کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ وسیم اختر اپنی ناکامی پر مستعفی ہو جائیں۔ مجھے کے ایم سی سروسسز کا چارج دیا گیا ہے۔کراچی کی صفائی کے لئے دن رات کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ صبح کہاتھا3ماہ دیں،شہرصاف کردوں گا۔
اختیارات دینے پرمیئرکراچی کاشکرگزارہوں۔چارڈسٹرکٹ کے چیئرمین ایم کیو ایم کے ہیں۔دن رات کام ہوگا،آج رات 2بجےتک مجھے تفصیلات دیں۔فنانس ہیڈگاڑیوں اورتنخواہوں کا حساب دیں۔میونسپل کمشنرآج رات اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم آکر مجھے بریف کریں۔میں3ماہ کیلئےایمرجنسی لگا رہا ہوں۔شہرکو1339شکایت نمبرسروس دی تھی، وہ ابھی بحال کریں۔ اختیارات دینےسے ثابت ہواکہ مئیرناکام ہوگئے۔ تین ماہ میں شہرصاف کرکے دکھائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پہلا گاربیج ٹرانسفراسٹیشن میئرکراچی کے گھر کے سامنے ہوگا۔ کورنگی کاسارا کچرا فی الحال وہاں ڈمپ کیا جائے گا۔ آرڈرکے بعد سےلوگوں کے فون آرہے ہیں۔
سید مصطفی کمال نے کہاکہ صبح کہا تھا تین ماہ کےلیے وسائل میرےحوالےکریں، شہرصاف کردیں گے۔ میئرکراچی نے اپنے اختیارات مجھے دیئےہیں میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں میئر کراچی کے آرڈر کو قبول کرتا ہوں ۔فنانس ہیڈ مجھے گاڑیوں اور تنخواہوں کا حساب بھی دیں
میونسپل کمشنر آج رات اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کچرا کنڈی آکر مجھے بریف کریں۔ چاروں ڈسٹرکٹ چیئر مین بھی مجھے بریفنگ دیں گے۔ ۔ مصطفی کمال کی میونسپل کمشنر،فنانس ڈائریکٹراوردیگرسربراہوں کوابھی فون کرنے کی ہدایت اورشہر کو 1339 شکایت نمبر سروس دی تھی، وہ ابھی بحال کردیں۔ لوگ 1339 پر شکایت کریں گے تومجھے معلوم ہوگا کہ کہاں کیا مسائل ہیں۔














