
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )محکمہ موسمیات نے منگل کی رات گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محمکہ موسمات کےمطابق بارش کاسسٹم شمال مغرب سےمدھیہ پردیش اورپھر راجھستان میں داخل ہوگا،جہاں سےیہ کراچی میں آئے گا۔
بارش کاسسٹم جمعرات تک رہنے کاامکان ظاہرکیا گیا یے۔محکمہ موسمیات کے مطابق میرپورخاص،حیدرآباداورزیریں سندھ میں بھی بارشیں ہوں گی،جبکہ سکھراورلاڑکانہ میں حبس کی کیفیت رہنے کا امکان ہے۔














