کراچی (رنگ نو ڈیسک )مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی اور میئر کراچی وسیم اختر ڈرامے بازی بند کریں، کراچی میں صفائی کے
مسئلے پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے۔وسیم اختر کو مستعفی ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے شہرمیں ڈرامے بازی ہورہی ہے۔بیانات کے ذریعے بڑےبڑے دعوے کئے جاتے رہے ہیں میئراختیارات کارونا روتے ہیں،اصل مسئلہ اختیارات کا نہیں نیتوں کا ہے 41ارب میئرکو دیئےبجلی کے بل بھی ادا کئےنالوں کی صفائی کے لئے بھی فنڈز دیئے کام کرنا میئرکی ذمہ داری ہےگزشتہ تین سال سے میئراورمتحدہ نے شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ووٹوں کی سودے بازی کی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ علی زیدی نے جب اعلان کیا تھا صفائی مہم کا تو ہمیں یاد ہے کہ ان کو میرنے بلایا تھاسیاسی اختلافات کے باوجود ہم نے ان کا ساتھ دیامہم میں نالوں سے کچرہ اٹھاکر پارکس میں ڈالا گیاہماری پریشانیوں میں اوراضافہ ہواآج بھی صبح مائی کلاچی روڈ پر دیکھا جاسکتا ہےکہ کچرا نکال کر کے پی ٹی کے کمپائونڈ میں ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 162ارب کے اعلان کے بعد بھی شہریوں سے چندہ مانگا گیاعلی زیدی اورمیئر ڈرامے بازی بند کریں۔




































