میئرکراچی نے مصطفی کمال معطل کر دیا

کراچی(رنگ نو ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے چند ہی گھنٹوں بعد مصطفی کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کےعہدے سے معطل

کردیا ۔ہے

میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ مصطفی کمال کوبد تمیزی پر معطل کیا یہ کام کے بجائے سیاست چمکا رہے ہیں۔ کراچی کے حالات کے بارے میں سب جانتے ہیں، بڑی نیک نیتی سے کراچی کے مسائل کو حل کرنا چاہتا ہوں، میں کراچی کی مدد کے لئےعلی زیدی اور بحریہ ٹاؤن کے ساتھ کھڑا رہاجو کراچی کی مدد کرسکتا تھا ان سب سے رابطہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال نے کہا کہ میئر کے اختیارات کچرا اٹھانے کے مجھے دیئے جائیں، میں نے تمام اختلاف کے باوجود ان کی بات پر لبیک کہا۔ میرے اخلاص سےغلط فائدہ اٹھایا گیا۔ آپ نے سیاست چمکانا شروع کردی۔ آپ نے ریلی نکالی، مغلظات بکنا شروع کردیں۔

 انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانےکا کام کے ایم سی کا نہیں ۔ ہونا یہ چاہیے تھا کہ ہیڈ آفس آکر رپورٹ کرتے اور بتاتے کچرا اٹھانے کا فارمولا کیا ہے۔آپ تو آکر بلدیہ کی چائنا کٹنگ کرنے لگ گئے۔آپ کوئی نیب کے نمائندے نہیں جو تمام دستاویزات منگوا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرا، سیوریج اور صاف پانی کے مسائل ہیں، ہمارے پاس جو مشینری تھی اسے استعمال کر کے کام کیا، اب تو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بھی کام نہیں کر پا رہی، سندھ حکومت ہمیں وسائل نہیں دے رہی، کراچی کے مسائل کا نیک نیتی سے حل چاہتا ہوں۔