قومی خزانے کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ قومی خزانے کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے،کسی

کو نہیں نوازا جائے گا کابینہ میں واضح کردیا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے کسی بھی شعبے کو ناجائز رعایات نہیں دی جاری ہے۔
وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،جب کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے ہسپتالوں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کیلئے حکمت عملی کی ہدایت کی ہے ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ گیس انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیلز معاملے کے حل سے سالانہ 45ارب کافائدہ ہوگا۔فرٹیلائزر انڈسٹریز فرانزک آڈٹ کروایاجائے گا ۔
دریں اثنا معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کی ترجمانی کررہے ہیں۔ عمران خان کا کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے میں کلیدی کردار ہے ۔یورپی یونین اور او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں موثر آواز آئی ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مودی کے موقف کو شکست دی۔
میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے پر بات چیت ہوئی ہے ۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی گئی
۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت تک ان کیساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کی نہ صرف ترجمانی کررہے ہیں بلکہ کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں پہنچانے میں اپنا کلیدی کردارادا کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کابینہ کو کیے جانے والے تمام اقدامات سے آگاہ کیا۔ پاکستان نے ایک کامیاب سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنلائز کیا ہے یہی وجہ ہے کہ یورپی یونین اور او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے دن رات تگ و دو کرکے مودی کے موقف کو شکست دی ہے ۔ وزیراعظم کے حق سچ اور اصول پر مبنی موقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔ وزیراعظم نے اپنی بصیرت اور کشمیریوں کے ساتھ اپنے درد کے رشتے کی عکاسی کی ہے۔ وفاقی کابینہ نے مودی سرکار کے انتہا پسندانہ اور ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی اور مقبوضہ کشمیر میں 30 دن سے جاری کرفیو اٹھوانے کیلئے دنیا کے تمام فورسز پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت تک ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ایک مخصوص طبقہ اورسوشل میڈیا پر بیٹھے کچھ ناقدین ٹارگٹکرکے ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت حکومت کو ملائم کرنے کاذریعہ بنارہے ہیں جس نے پاکستان سے کرپشن اور اقربا پروری کو ختم کرکے میرٹ کا بول بالا کیا ہے کابینہ میں طے ہوا ہے کہ میڈیا کے ذریعے حکومتی اقدامات کے مثبت پہلوئوں کو اجاگر کیا جائے ۔
۔وزیرتوانائیعمرایوب نے بتایا کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس 2011 میں لاگو کیا گیا تھا۔مختلف عدالتی فیصلوں کی بنیاد پر وصولی روک دی گئی تھی۔وزیراعظم چاہتے ہیں کہ صارفین پر قیمتوں کا کم سے کم بوجھ پڑے ۔
عمرایوب نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کسی بھی شعبے کو ناجائز رعایات نہیں دی جاری ہے۔گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیلز معاملے کے حل سے سالانہ 45ارب کافائدہ ہوگا۔فرٹیلائزر انڈسٹریز فرانزک آڈٹ کروائیں گی۔
معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ جی آئی ڈی سی کے حوالے سے ترمیمی آرڈیننس میں ابہام کو مکمل طور پر دور کیا جائیگاجن صنعتوں نے جی آئی ڈی سی وصول کیا ہے انہیں کوئی چھوٹ نہیں ملے گی۔کھاد کمپنیوں کیساتھ حکومتی معاہدے سے پہلے فرانزک آڈٹ ہوگا۔