
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک
رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اؑعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان کشمیر سے متعلق موجودہ صورتحال پر دوہفتے کے دوران تیسری بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گفتگو میں سعودی ولی عہد اور عمران خان کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
عمران خان نے سعودی ولی عہد کو بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جبری تسلسل سے مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے جو کہ امت مسلمہ کیلئے ناقابل قبول ہے ۔




































