
اسلام آباد(ویب ڈیسک )مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ و زیر اعظم عمران خان مظلوم کشمیریوں کی ترجمانی
کررہے ہیں کشمیریوں کوجمہوری حق ملنے تک پاکستان کھڑا رہے گا ۔ وزیر اعظم نے عالمی سطح پر مودی کے موقف کوشکست دی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت 10نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی ہے، 8نکات کومنظور اور دو نکات کو موخر کردیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان مظلوم کشمیریوں کی ترجمانی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے میں وزیر اعظم عمران خان کا کلیدی کردار ہے ۔کابینہ نے دنیا کے ہر فورمز کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت نے کرپشن اور اقرباپروری کا خاتمہ کیاہے۔




































