صلاح الدین کی موت،جوڈیشل انکوائری کامراسلہ موصول

لاہور(ویب ڈیسک ) اے ٹی ایم مشین سے پیسے چوری کےالزام میں پولیس کی زیر حراست ملزم صلاح الدین کی ہلاکت کے معاملے

پروزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کروانے کا خط رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہوم سیکرٹری پنجاب نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے جس میں صلاح الدین ہلاکت کے معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کی سفارش کی گئی ۔

خط میں کہا گیا کہ صلاح الدین ہلاکت کی از سر نو جوڈیشل تحقیقات کی جائیں۔رجسٹرار آفس نے لاہور ہائیکورٹ کو خط موصول ہونے کے بعد مشاورت شروع کر دی۔

پنجاب حکومت کی سفارش پر جوڈیشل انکوئری کے لیے جج کو نامزد جلد نامزد کیے جانے کا امکان ہے