
کراچی(رنگ نوڈیسک )محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کا
راج11 ستمبرتک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہاکہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں گردش اورہواکاکم دبائوبدستوربرقرارہے،گردش کراچی کی طرف جنوب مغربی ہواکے بہائو کوروک رہا ہے،جس سے شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی ہیں۔
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوامیں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے جبکہ ہوا 13 ناٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہے۔




































