سید مصطفیٰ کمال کی علمائےکرام سےملاقاتیں

کراچی( رنگ نوڈیسک )پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے محرم الحرام کے موقع پر

مختلف مکاتب فکر کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔

 پاک سر زمین پارٹی کےچیئرمین سید مصطفی کمال نے وفد کے ہمراہ امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن کوارٹرز علامہ کمیلی مہدی کی مجلسِ شرکت اور ملاقات کی ۔ پی ایس پی کے وفد میں نیشنل کونسل اراکین اور سابق ارکان سندھ اسمبلی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پی ایس پی کے چئیر مین مصطفی کمال نے علامہ کمیل مہدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی تمام مسالک کا دل سے احترام کرتی ہے اورملک کو فرقہ واریت سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان تمام مسالک اور مذاہب کے لوگ آپس اتحاد و بھائی چارگی کے ساتھ رہےکیونکہ معاشرتی یگانگت کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اور دیگر اسلامی تہواروں کے موقع پر جو عناصر نفرتوں کی دیواریں کھڑی کرکے فرقہ واریت کو ہوادیتے ہیں وہ دراصل بین المسلمین کو نقصان پہنچانے کے کے درپے ہیں۔

 اس موقع پر علامہ کمیل مہدی نے مصطفی کمال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے رابطوں اور ملاقاتوں کا خیر مقدم کیا اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مصطفیٰ کمال اور پی ایس پی کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔