
اسلام آباد( ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خا ن نے کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں
کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کراچی کے مسائل کے حل کے حوالے سے سفارشات اور لائحہ عمل تیار کرے گی۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اورترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں وفاقی وزرا فروغ نسیم، خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی، علی زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا،رکن قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی، ارکان سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی مسائل حل کرنے کےحوالے سے سفارشات اور لائحہ عمل تیار کرے گی۔
اجلاس میں کراچی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم ودیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا اورجاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کامعاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کامستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑاہے مگر ماضی کی بے انتظامی اورغفلت کا خمیازہ کراچی کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں قلت آب اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید تشویش ہے لیکن وفا ق کراچی کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔














