محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے

گئے ہیں۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردی اعلامیے کے مطابق  عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام مکاتبِ فکر کی عبادت گاہوں،مجالس،امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو مزید بڑھا دیاگیا ہے۔

محرم الحرام کے موقع پر رینجرز کی بھاری نفری کراچی اور اندرون سندھ میں مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی

۔شہر کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی پر رینجرز کے ساڑھے5 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ اندرون سندھ میں 5 ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔