
سیالکوٹ (ویب ڈیسک )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار
کو واپس لانے کیلئے قانونی طریقہ اختیار کریں گے، ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے کفایت شعاری کو اپنانا ہوگا
میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ پوری دنیا میں صنعتی ترقی کے حوالہ سے جانا جاتا ہے اور اپنی ایک خصوصی پہچان اور شناخت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور صنعتوں کے فروغ کے لیے جو حکومت نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔
انہوں نے کہا وزیر اعظم نے اپنی سربراہی میں ملک میں کئی دہائیوں سے بیمار پڑے صنعتی یونٹس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دو لاکھ 26ہزار چھ سو صنعتی یونٹس ہیں ان میں سے 55'435یونٹس صنعتی ترقی میں فعال نہیں ہیں جبکہ مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے والے ادارے ای او بی آئی کے ساتھ صرف 63'500یونٹس رجسٹرڈ ہیں ، جبکہ مزدور کی سوشل سیکیورٹی، صحت، تعلیم اور زندگی میں دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی جس ادارے کی ذمہ داری ہے اس کے ساتھ 77'448یونٹس رجسٹرڈ ہیں، جبکہ لیبر ڈیپارٹمنٹ جو ان تمام محکموں کو چینلائز کرتا ہے اس کے ساتھ 22'475یونٹس رجسٹرڈ ہیں ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان رابطہ نہ ہونے کا فائدہ صنعتکاروں اور فیکٹری مالکان نے اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کے حقوق پر کسی طور پر بھی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور بین الاقوامی لیبر کے حوالہ سے قوانین اور اقوام متحدہ کے کنوینشنز کے تحت مزدوروں اور محنت کشوں کو حکومت تحفظ دینے جارہی ہے ۔کہاں تحفظ دیا جائے گا جہاں صنعت ہو گی اور اگر صنعت نہیں چلے گی تو مزدور کے گھر کا چولہا نہیں چلے گا۔




































