
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نےکہاہےکہ غاصب بھارتی فوجیوں کےہاتھوں
محاصرے کی آڑ میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانےپر پامالی سے دنیا کو اب مزید لاتعلق نہیں رہنا چاہئے۔
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ میں جنیوا سےاقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بیان کا خصوصی خیرمقدم کرتا ہوں ۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے میری درخواست ہے کہ کشمیر پر ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی دورپورٹس کی روشنی میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالی کی تحقیق کیلئے فوری آزادانہ تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے،عملی اقدامات اٹھانے کا یہی وقت ہے۔




































