کراچی پولیس اسنیپ چیکنگ کا طریقہ تبدیل کرےگی

 کراچی (ویب ڈیسک )شہر میں پولیس کے اسنیپ چیکنگ کے طریقہ کار بدلنے کا فیصلہ  کرلیا۔ نئےطریقہ کار کی منصوبہ بندی مکمل کرلی

گئی ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے شہر میں اسنیپ چیکنگ کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے اورجدید اسنیپ چیکنگ کے طریقہ کار کی منصوبہ بندی  کرلی ہے۔

اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر آٹو میٹک نمبر پلیٹ ریڈر بھی موجود ہوگا ،ایک پوائنٹ پر تین جبکہ مجموعی طور پر 105اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر 315آٹو میٹک نمبر پلیٹ ریڈر موجود ہوں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اسنیپ چیکنگ کے لیےشہر کےتمام اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، شہرکےایک ضلع میں 15اسنیپ چیکنگ پوائنٹ اور پورے شہر میں 105اسنیپ چیکنگ پوائنٹ بنائےجائیں گے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام اضلاع میں مشتبہ گاڑیوں کو روکنے کے لیے جدید آلات سے لیس ایک خصوصی ٹیم بھی اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر موجود ہوگی

105پوائنٹس پر ایک ایک لیپ ٹاپ بھی فراہم کیا جائےگا، اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر موجود 2پولیس اہلکاروں کو پاکٹ کیمرا بھی فراہم کیا جائے گا جس کی مدد سے اسنیپ چیکنگ کے دوران وڈیو بھی بنائی جائے گی۔

پولیس ذرائع کےمطابق  آئی جی سندھ نے کراچی پولیس چیف کے اسنیپ چیکنگ کے نئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔