افغانستان میں امریکی ناکامی،پاکستان ذمہ دار نہیں،عمران

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ’نائن الیون‘ کے بعد اگر پاکستان امریکا کی جنگ نہ لڑتا تو

دنیا کا خطرناک ملک نہ ہوتا۔
یہ بات انہوں نے روسی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان کو اس جنگ میں غیر جانبدار رہنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کے کامیاب نہ ہونے کا الزام ہم پر لگادیا گیا،افغانستان میں امریکا کی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا غیر منصفانہ ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے اس جنگ کے خلاف تھے،اس جنگ میں ہماری 70 ہزار جانیں گئیں ، معیشت کو 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان پہنچا ۔
سوویت یونین کے خلاف جنگ میں انہی لوگوں کو تربیت دی گئی تھی،اس کا فنڈ سی آئی اے نے دیا تھا، یہ تربیت یافتہ لوگ تھے،ایک عشرے بعد جب امریکا دوبارہ افغانستان گیا توان لوگوں کےبارے میں کہا گیا کہ یہ جہاد نہیں یہ دہشت گردی کررہے ہیں،یہ بہت بڑا تضاد تھا،امریکا کا اتحادی بننے سے یہ گروپس ہمارے خلاف ہوگئے۔