
حیدرآباد(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کراچی پرغیرآئینی قبضے کی
کوشش کی گئی تو اسے گھرجانا ہوگا ۔پاکستان کو آج پھر آمریت کی جانب دھکیلا جارہا ہے ۔ملک آج مشکل ترین دورسے گزررہا ہے ۔
یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ،بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیرقانون نے کہا کہ وہ کراچی پر قبضہ چاہتے ہیں ،ہم سندھ کیخلاف سازش کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ہم نے مشکل حالات کا سامنا کر کے وفاق کو بچایا ،آپ کراچی پر قبضہ کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت کو کمزورکردیا گیا،عوام پر مہنگا ئی کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ظلم ایک حد تک برداشت ہوسکتا ہے ،کل بنگلہ دیش بنا تھا آج سندھو دیش بھی بن سکتا ہے ،یہ لوگ آئین کی خلاف ورزی کیے جارہے ہیں کیا کراچی کو اسلام آباد والے چلائیں گے۔غیر جمہوری قوتوں نے ہم سب پرحملے کیے ،ہمیں مل کران کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔














