بلوچستان کےمسائل کا حل دیانت دارحکومت ہے ،سراج الحق

 

کوئٹہ(ویب ڈیسک )جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ بلوچستان اور

کشمیریوں کے حقوق کے حصول ، بدعنوانی ،ظلم وجبر کےخلاف عوامی مارچ جماعت اسلامی کا دینی اخلاقی فریضہ ہےجو اداکر رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔سینیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل دیانت دار قیادت وحکومت ہے ۔بدقسمتی سے پورے ملک میں کئی دہائیوں سے لوٹ مارجاری مگر احتساب ،جزاوسزاکا کوئی سسٹم نہیں ۔

سراج الحق نے کہا کہ وسائل سے مالامال بلوچستان کے اہل وپڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ،منتخب نمائندے عوامی مسائل حل کرنے سے نالاں ہیں سی پیک سمیت ہر حوالے سے بلوچستان کوان کے جائز حقوق دینے ہوں گے ۔ موجودہ حکومت بھی سابقہ نااہل حکومتوں کا تسلسل ہے ۔عوام کی امیدیں مایوسی میں بدل رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ عوامی مارچ عوام کو مایوسی سے نکال کر امید دلائےگی ۔صوبے کے نوجوانوں ،علمائے کرام سمیت ہر مکتبہ  فکر کو عوامی مارچ میں شرکت کی دعوت دی جائے۔کشمیری عوام کے حقوق کے حصول کیلئے حکومت پاکستان کو سنجیدہ عملی اقدامات اُٹھانے چاہئیں تاکہ کشمیریوں کو محسوس ہوکہ حکومت پاکستان ہمارے ہمدرداور ہمارے ساتھ کھڑے ہیں حکومت پاکستان اقدام متحدہ پر دبائو ڈالنے کی پالیسی اپنائیں سیکیورٹی کونسل کو آبادہ کریں کہ کشمیرکا اصل حل استصواب رائے ہےاس کیلئے اخلاص سے بڑے پیمانے پر سفارتی کوششیں کی جائیں۔

امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے عوامی مارچ کے اب تک کی تیاریوں کے حوالے سے سنیٹر سراج الحق سے کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اﷲ یہ عوامی مارچ صوبے کے تاریخ میں اہم وکامیاب عوامی مارچ ثابت ہوگا عوامی مارچ میں شرکت کیلئے بہترین منصوبہ بندی کی ہے