مسلمان حسین ابن علی کا مشن پورا کرنےکیلئے متحد ہیں

سیالکوٹ(ویب ڈیسک )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق

اعوان نےکہا ہے  کہ امام عالی مقام نے اپنی ذات پر دین اسلام کا عملی نفاذکر کے کربلا کے میدان میں باطل کوللکارااور ظلم کے خلاف چٹان بن کر کھڑے رہے۔

سیالکوٹ میں منعقد ہ ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہا کہ یوم عاشورعظیم قربانی کویاد کرنے کا دن ہے،امام عالی مقام کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے،ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا دن ہے۔آج کے دن کلمہ پڑھنے والے تفرقہ باری کی نفی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو نبی کو مانتا ہے وہ آل نبی کو مانتا ہے آج کے دن حسینی مشن جس میں شیعہ ،سنی ،وہانی اور دیوبندی تمام مسلمان حسین ابن علی کا مشن پورا کرنے کیلئے متحد ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایک کربلا ،کربلا میں بپا تھی۔ اور ایک کربلا آج مقبوضہ کشمیرمیں برپا ہے۔اور مودی یزیدی کردار ادا کر رہا ہے اور حق والے باطل سے گھبراتے نہیں بلکہ دب کر اور ابھرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج کشمیروں کی قربانیاں کربلا کی یاد تازہ کر رہی ہیں اور اقوام عالم کی توجہ کی طالب ہیں۔ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والے کشمیروں کے یکجہتی کا اظہار کریں