
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے
خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہوا،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر بلایا گیا۔
اجلاس اسرائیلی وزیراعظم کے مغربی کنارےپر قبضےسےمتعلق بیان پربلایا گیا،وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےاو آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
شفقت محمود نے کہااسرائیلی وزیراعظم کا غیر ذمہ دارانہ بیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،وفاقی وزیر نے فلسطین کو پاکستان کی جانب سے ہر طرح کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
شفقت محمود نے کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاون ،ذرائع ابلاغ بند اور ادویات کی قلت ہے،بین الاقوامی میڈیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی دعووَں کی نفی کر رہا ہے۔
شفقت محمود نے اسلامی تعاون تنظیم کا مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا،شفقت محمود کی او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اور دیگر رکن ممالک کے وزرا سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔














