
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چمن میں دہشت گرد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت ہے، بلاول
بھٹو زرداری نےدھماکے کے نتیجے میں مولانا محمد حنیف کی شہادت پر بھی اظہارِ افسوس کیا
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے مولانا محمد حنیف کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا،انہوں نے چمن دھماکے کے زخمیوں کو بھتر علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیااورکہا کہ یشنل ایکشن پلان پرعدم عملدرآمد دہشت گردی کے لیے ہمت افزائی کا موجب بن رہی ہے۔














