چمن دھماکے میں جاں بحق جے یوآئی رہنما کی نمازجنازہ ادا

چمن :چمن میں بم دھماکے میں جاں بحق جے ےوآئی رہنما محمد حیف کی نماز جنازہ اد اکردی گئی ،کوئٹہ میں جے یوآئی کی

اپیل پر ہڑتا ل کی جارہی ہے بلوچستان کے کئی شہروں میں کاروبار بند ہے ۔
جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد حنیف کی نماز جنازہ میں پارٹی رہنما و¿ں اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
ادھر جے پو آئی نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے اورریلیاں نکالیں ،مظاہرین نے مولا نا محمد حنیف خان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔