
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلمانوں سے نفرت کرنیوالے مودی کوہرجگہ بے نقاب
کریں گے۔ دنیا کھڑی ہویا نہ ہو سپاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،80لاکھ لوگوں کو ہندوستان کی فوج نے بند کر کے رکھا ہے
وزیر اعظم عمران خان نیویارک سے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچے توان کا فقید المثال استقبال کیا گیا،اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعدا موجود تھی ،کارکنان کشمیرکی آزادی اوروزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اچھا وقت آتا ہے توبرا وقت بھی آتا ہے ۔آپ نے مایوس نہیں ہونا ۔آپ نے کشمیریوں کا ساتھ دینا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوکرہم اللہ کا شکر ادا کرنا چاہتے ہیں ۔آپ نے برے وقت میں مایوس نہیں ہونا ۔کشمیری آپ کی طرف کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔آپ ان کے ساتھ ہیں تو ان کی جدوجہد جاری رہے گی ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں سے نفرت کرنے والی مودی فاشسٹ حکومت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے بھی خصوصی دعائیں کیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،پوری قوم کا شکریہ ادا کرتاہوں ،کشمیریوںکیس ہم نے بھرپورطریقہ سے لڑا۔انشاللہ وہ آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔ایئر پورٹ پرخطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹرکے ذریعے بنی گالا پہنچ گئے۔





































