وزیراعظم نے دنیا کے سامنے مودی کو بے نقاب کیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل )معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران

خان نے دنیا کے سامنے مودی کو بے نقاب کیا ۔کشمیرسے متعلق پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔
وزیراعظم کی ایئرپورٹ آمدسے قبل میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر چندہ مہم کیلئے نکلنے والے ہوش کے ناخن لیں ۔نام نہاد سیاستدانوں کا چوران اب بکنے والا نہیں ۔سیاسی تھیٹر سجانے والوں کی خواہشات کو عمران خان کی ایک گھنٹے سے بھی کم تقریری نے ملیہ میٹ کردیا ہے ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیر اعظم عمران خان کل میرہور آزاد کشمیر میں جائیں گے ۔وزیراعظم اورحکومت زلزلہ زدگان کے ساتھ ہے ۔وزیر اعطم زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دوری کریں گے۔