
سیہون ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل اورعوام دشمن حکومت
کو گھر بھیجیں گے،ملک میں احتساب کی ضرورت نہیں جو احتساب ہورہا ہے وہ انتقام ہے ۔
یہ بات پی پی چیئرمین نے سیہون میں میڈیا سے بات چیت میں کہی ، عوام مایوسی کا شکار ہیں ،ملک کاوزیراعظم کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے میں کیاکروں تواس کے عوام میں مایوسی پیدا ہوتی ہے ،ملک میں احتساب کے نام پر انتقام لیاجارہا ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریرپری سلیکٹیڈ تھی ،ان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کو فوکس کرنا چاہیے تھا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپ تک کتنے ملکوں کا دورہ کیا مگر کشمیر پچاس روز سے اوپن ایئر جیل بنا ہواہے ،وزیراعظم کشمیر کے مسئلہ کو ذاتی تعلقات بڑھانے کیلئے استعمال نہ کریں ۔
۔














