
میرپور(ویب ڈیسک :فوٹو:سوشل میڈیا)وزیراعظم عمران خان نے میرپورآزادکشمیر میں زلزلہ سے متاثرہ
علاقوں کا دورہ کیا ،قبل ازیں اجلاس کی صدارت کی جس میں انہیں زلزلہ اوراس سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی ۔
آزادکشمیر میں ہونے والے اہم اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر امورکشمیر امین علی گنڈا پوراورچیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ موجودتھے۔اجلاس میں وزیراعظم کو زلزلہ سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین زلزلہ کیلئے کیے جانے والے بحالی کاموں سے متعلق آگا ہ کیا گیا ۔
وزیراعظم عمران خان زلزلہ متاثرین کی عیادت کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال میرپور گئے۔وزیر اعظم عمران خان نے زلزلہ سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اورزلزلہ متاثرین کی پرممکن اور فوری اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے زلزلہ سے متاثرہ بستیوں کا دورہ کیا۔





































