
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف سے ملاقات کی ہے، ۔ملاقات میں ملک کی
سیاسی صورتحال، قومی اسمبلی کے منتخب نمائندوں اورمولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ نے ملکی صورتحال پر غورکیا، ، حکومتی معاشی بدانتظامی نے مہنگائی برپا کی جب کہ حکومت نے ملک کوعالمی سطح پرتنہا کردیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی سمجھتی ہے حکومت کوگھر بھیجنا ضروری ہوگیا ہے کیونکہ حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ۔
مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں دھرنا دینے اور موجودہ حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں پاکستان علمائے اسلام (ف) کے دھرنے میں شرکت کا معاملہ سرفہرست رہا۔





































