
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انگریز نے جان بوجھ ہمارا نظام تعلیم تباہ کیا اوراپنے نظام تعلیم سے
طبقات پید اکیے ۔
اسلام آباد میں مدارس کے طلبہ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطا ب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تعلیم مسلمانوں کے زوال کا سبب بنی ہے،نظام تعلیم کے خاتمے سے مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں مسلمان تعلیم کی وجہ ہی سے بلند ہوئے تھے،علم طاقت ہے ،نبی کریم نے بھی تعلیم کے حصول پر سب سے زیادہ زور دیا۔














