آئی ایم ایف نے دنیا بھر میں کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کردیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پوری دنیا میں کساد بازاری کے مزیدبڑھنے کا

اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیاہے کہ 90 فیصد عالمی معیشت کساد بازاری کی زد میں آچکی ہے اور امسال شرح ترقی موجودہ دہائی کی شروعات کے بعد سب سے نچلی سطح پررہ سکتی ہے۔

ایک ہفتہ قبل آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے والی کرسٹلینا جارجیوا نے آئندہ ہفتے ہونے والے آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس سے قبل یہاں عالمی معیشت کے بارے میں ایک تقریر کے دوران کہاکہ دو سال قبل صنعتی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کے لحاظ سے دنیا کی 75 فیصد معیشت کی شرح ترقی کاگراف اوپر کی جانب بڑھ رہا تھا لیکن آج تقریباً 90 فیصد عالمی معیشت کی شرح ترقی گھٹ رہی ہے۔