
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی کی تیاری شروع کر دی،
مجوزہ ناموں پر اعلیٰ سطح پر مشاورت اور ہوم ورک شروع ہو گیا ہے ۔موجودہ چیف الیکشن کمشنر دسمبر 2019ءکے اوائل میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔
ارکان کی طرح نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے بھی حکومت اپوزیشن تعطل کا امکان ہے ۔اسلام آباد میں ایک وفاقی وزیر نے تصدیق کی کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت میں دو ماہ رہ گئے ہیں۔
حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی کی تیاری شروع کر دی ہیں ، اس معاملے پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کے لیے ملاقات کے امکان کو مسترد کر دیا گیا ہے۔














