
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا
کہ ان کا مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے نہیں بلکہ چوروں کی آزادی کے لیے ہے
اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ محمد نواز شریف کی گفتگو کے بعد فضل الرحمان کے مارچ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی اور ثابت ہوگیا ہے کہ ان کا مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لیے نہیں بلکہ چوروں کی آزادی کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان مظلوموں اور بے کسوں کے لیے نہیں بلکہ کرپشن کنگز کے سیاسی و معاشی روزگار کو تحفظ دینے کے لیے باہر نکل رہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف سمیع اللہ اور کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں،کبھی بال شہباز شریف کے پاس ہوتی ہے تو کبھی نواز شریف کے پاس تاہم دونوں گول کرنے میں ناکام ہیں کیونکہ دونوں کے گول پوسٹ الگ الگ ہیں اور آج ماڈل ٹاون میں ہونے والا اجلاس بھی اسی کھیل کا حصہ ہے۔
انہوںنے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ فضل الرحمان سیاسی حلوے کے شیدائی ہیں جس کے حصول کیلئے وہ اسلام آباد کو لاک ڈاون نہ کریں۔














