
تہران (ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایران اورسعودی عرب کے درمیان کی جنگ نہیں چاہتے ۔صورتحال سے
خطے میں غربت بڑھے گی ۔ایران اور سعودی عرب سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور یہ تعلقات ہم قائم رکھنا چاہتے ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر نے حسن روحانی نے ملاقات کے بعد مشترکہ پر یس کانفرنس کی ،وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے خراب تعلقات دراصل مغرب کی کارستانی ہے اوراس میں ان کا مفاد پوشیدہ ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ کہ ایران ہمار پڑوسی ملک ہے اورسعودیہ نے ہماری ضرورت پڑنے پر ہر ممکن مدد کی ہے ،میرے دورہ ایران کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ ہم خطے میں ایک اورتنازع نہیں چاہتے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے 80لاکھ کشمیریوں کو قید کررکھا ہے ۔کشمیریوں کے معاملے پر پاکستان کی حمایت پر ایران کے شکر گزار ہیں۔
ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کا حل یمن میں جنگ کا خاتمہ ہے۔امریکا ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے ۔پاکستان اور ایران پڑوسی ممالک ہیں اورپاکستان سے ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں ،ہم خطے میں کشیدگی ختم کرنے پر متفق ہیں۔خطے میں امن واستحکام کیلئے کردارادا کرسکتے ہیں ۔





































