ایران و سعودی معاملات کے حل کی کوشش کررہے ہیں

 اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سفارتی ذرائع سے

ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاملات حل کرانے کی کوشش کررہا ہے ، ایران کے ساتھ ہماری اچھی نشست رہی اب سعودی عرب کے ساتھ ہوگی اگرچہ معاملہ خاصا پیچیدہ ہے لیکن ہمیں اپنی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ ہمارے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات صحیح ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان صلح کرانے کی پہلے بھی کوششیں ہوچکی ہیں مگر ان کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا ۔ ایران اور سعودیہ کا معاملہ خاصا پیچیدہ ہے آسان نہیں ہے پاکستان کے ایران اور سعودی عرب دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ و

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمجھتے ہیں کہ یہ خطہ مزید کسی تنازع کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ اس وقت شام میں بھی مسئلہ چل رہا ہے گلف میں خاصی کشیدگی ہے اگر ایران اور سعودی عرب جو تیل پیدا کرنے والے ملک ہیں اگر ان میں کوئی چپقلش ہوتی ہے اس کا اثر نہ صرف ان دونوں ممالک پر ہوگا بلکہ خطے اور پوری گلوبل اکانومی پر ہوگا ۔ تیل کی قیمتوں پر ہوگا عام شہری پر ہوگا ، مہنگائی بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایران اور سعودی عرب دونوں مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کے حامی ہیں۔