وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

اسلا م آباد ( ویب ڈیسک )وزیر اعظم پاکستان عمر ان خان نے وزارت اطلاعات ونشریا ت کی 13ما ہ کی

کا رکردگی جا نچنے کا فیصلہ کر لیا۔

 وزیراعظم نے وزارت اطلا عات سے کا رکردگی رپو رٹ طلب کر تے ہو ئے ہدایت کی ہے کہ پا کستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سے متعلق پیش رفت رپور ٹ پیش کی جا ئے ۔ وزیر اعظم نے گورنمنٹ ایڈ و ٹائزمنٹ پا لیسی کو حتمی شکل دینے سے متعلق بھی بریفنگ طلب کی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹھویں ویج بورڈ ایو ارڈ کے اعلا ن کی ٹائم لا ئن پر اپ ڈیٹ کیا جا ئے اور میڈیا یو نیو رسٹی کے قیا م کے حوالے سے بھی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے ۔

 وزیرا عظم نے وزارت اطلا عات اور ما تحت اداروں کی خالی اسامیوں اور ادارے کے سربراہا ن کی خالی اسامیو ں کی تفصیلا ت بھی طلب کی ہے ۔