
اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو: فائل )وزیر اعظم نے کہا ہے کہ 14ماہ سے دیکھ رہا ہوں کہ لوگ ٹیکس نہیں دے
رہے۔نیا پاکستان بنانا ہے تو حکومت اورقوم کو مل کرکام کرنا ہوگا ۔ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔
یہ بات وزیراعظم نے اسلام آباد کے کنونش سینٹر میں کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمن کے لوگوں کو بھی قرضے دیں گے لیکن میرٹ شرط ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مدارس میں سائنس کی تعلیم دیں گے،ملک میں یکسان نظام تعلیم لارہے ہیں ،ملک مدارس کے اندرپانچ سو اسکلز سینٹربنا رہے ہیں،نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام لارہے ہیں ،جوانوں کو صنعتوں میں انٹرن شپ کروائی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک کیسے چلے گا،آہستہ آہستہ تبدیلیاں لارہا ہوں ۔ملک میں تبدیلی لانی ہے تو ٹیکس دینا پڑے گا ۔





































