پاکستان نے بھارت کوہرفورم پربےنقاب کیا،شاہ محمود

لاہور( ویب ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہےکیونکہ

پاکستان نے اسے عالمی سطح پرہرفورم پربے نقاب کیا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسےملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں پرمظالم ڈھا کر سفاکیت کی تاریخ رقم کردی ہے ۔

وزیر خارجہ نے نے کہا کہ کشمیراورپاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم وملزموم ہیں ۔کشمیریوں کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی رنگ ضرور لائے گی۔

دونوں رہنما ؤں نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال بمباری کی شدید مذمت کی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جرات وبہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ،22کروڑ بہادر قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔