
راولپنڈی ( ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ملک
چلانا میچ کھلینے کی طرح نہیں ہے ۔انہیں علم نہیں ہے کہ سیاست کیسے کرنی ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کا ضمںی الیکشن دراصل سلیکشن تھا ،فافن نے کہا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت تیزی سے خراب ہو رہی ہے ،عدالت کے احکام کے باوجود نے اسپتال نہیں لے جایا جارہا۔سندھ کا مقدمہ راولپنڈی سے چلایا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لا کی صورتحال پیدا ہوئی تو پی پی پی کردارادا کرے گی ،سیاسی جماعتیں اآپس میں جو بھی کریں ،تیسری قوت کو موقع نہ دیں ۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہم ہتھکنصوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ،عمران خان کو جانا ہوگا،مولانا کے ساتھ ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہیں ۔














