حب میں 1320میگا واٹ پاور اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا

حب ( ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے حب میں 1320میگا واٹ پاور اسٹیشن کا افتتاح کردیا ہے ۔

پاوراسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تھوڑے سے لوگوں نے کرپشن کی اور پیشہ بنانے کی خاطر ملک لو لوٹا۔ملک میں اس وقت بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تھرکول میں 185 ارب ٹن کوئلہ موجود ہے جبکہ ہمارے ہی ملک کے صوبے بلوچسستان میں سونے کے سب سے زیادہ زخائر موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے بہتر مستقبل کیلئے صاف وشفاف گورننس دینی ہے ،132 میگاواٹ بجلی کا یہ منصوبہ سی پیک کے تحت پہلا مشترکہ منصوبہ ہے ۔