
کراچی (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سندھ کے حالات کی خرابی کی وجہ کرپشن ہے ۔
یہ بات وزیراعظم نےکراچی میں اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل اورتحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہی ،وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار،وزیرآبی وسائل فیصل واؤڈا۔معاون خصوصی ندیم بابر بھی ان کے ساتھ تھے۔
وزیراعظم عمران خان کو اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل اورمشکلات سے آگاہ کیا اوترقیاتی کاموں کی تفصیلات بھی بتائیں ۔
وزیر اعظم عمران خان سے ان کی جماعت کے اتحادی ایم کیوایم پاکستان کے وفد سے بھی ملاقات کی وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی نے کی ،خالد مقبول صدیقی نے اپنی پارٹی کی جانب سے مطالبات وزیراعظم کو پیش کیے ۔














