
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کاخواہاں نہیں ،تاہم اگربھارت نے جنگ مسلط کر نے
کی کوشش کی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے ۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر کارجہ طلب ایک بار پھر بلااشتعال فائرنک اوراس میں ہونے والے جانی نقصان پر شدید احتجاج کیا گیا ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا ۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ بھارت نے ایل اوسی پر بھاری ارٹلری کا استعمال کیاہے،پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں ہے ،اگرجنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپورجواب دیا جائے گا ۔





































