اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان
اس وقت گرے لسٹ میں ہے۔ملک کیلئے آئندہ چند ماہ نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پراپنے ٹوئٹرپر اپنے بیان میں کہی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت گرے لسٹ میں ہے اور اس وقت پاکستان کیلئے آئندہ چند ماہ نہایت اہمیت کے حامل ہیں مگر مولانا فضل الرحمن ملیشیااورجتھوں کے ساتھ دہشت کی علامت بن کر ملک کے وقار کو کیوں مجروح کرنا چاہتے ہیں ۔














