
راولپنڈی (ویب ڈیسک )بھارت نے اپنی جارحانہ روش ترک نہ کی ،پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعاال
فائرنگ کردی،جس سے پاک فوج کا ایک جوان اور 5شہر ی شہید ہوگئے ۔بھارتی اشتعال انگیزی کا پاک فوج نے بھی بھرپورجواب دیا۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر جوڑا ،شاہ کوٹ اورنوسہری سیکٹرمیں بھارتی فوج نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں میں پاک فوج کا ایک جوان اورپانچ شہری شہید ہوگئے۔بھارتی بلااشتعال فائرنک سے دو سپاہی اورتین شہری بھی زخمی ہوئے ،جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔
پاک فوج نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیتے ہوئے اس کے 9فوجی ہلاک اور2بنکر تباہ کردیئے ہیں ۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔بھارت مبینہ دہشت گروں کے کیمپوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹ چھپانے کیلئے شہری آباد ی کو نشانہ بنا رہا ہے ۔





































