
اسلام آباد( ویب ڈیسک )حکومتی کمیٹی نے دھرنے کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام ف سے
رابطہ کرلیا ۔چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی جے یوآئی کے رہنما عبدالغفور حیدری سے ملاقات کر یں گے۔
حکومت نے جے یوآئی سے مذاکرات کیلئے 7رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو دھرنے کے سلسلے میں مذاکرات کرے گی اورحکومتی وجے یوآئی کے موقف پر غور وخوض کرے گی ۔
اس سلسلے میں صادق سنجرانی نے جے عبدالغفور حیدری سے رابطہ کیا جو ان کا باضا بطہ پہلا رابطہ ہے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ صادق سنجرانی جے یوآئی کو مذاکرات کیلئے منانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔














