
ملتان (ویب ڈیسک ،فوٹو:فائل ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل اللہ کے
امکانات نہیں ہیں ۔مارچ والے اپنا اظہار پرامن انداز میں کریں ورنہ ان سے اس طرح ہی نمٹا جائے گا جس طرح جمہوریت میں نمٹاجاتا ہے ۔
ملتان میں صحافیوں سے وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض قوتیں ملک میں اختلافات پیدا کرنا چاہتی ہیں ،ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل میں الجھ جائے ،وہ دبا کا شکار ہے ۔ہم مارچ والوں سے کہتے ہیں کہ وہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے پاکستان دشمن قوتیں خوش ہوں ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کیا اورسعودی عرب اورایران کشیدگی میں کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نی سر توڑ کوششیں کی کہ وہ پاکستان کو بلیک لسٹ کروائے، مگر ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر ہماری کوششوں کو سراہا گیا ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم 9نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے۔














