مودی کی پالیسیاں جنوبی ایشیا کیلئے خطرہ ہیں ،شاہ محمود

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی رو

سے تین دریاو ¿ں کے پانی پر پاکستان کا خاص حق ہے، پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو ”اشتعال انگیزی“ کے مترادف سمجھا جائے گا، مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیاءاور پوری دنیا کے امن کےلئے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں۔

وزارت خارجہ میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے اہم اجلاس کے بعد وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے تین دریاوں کے پانی پر پاکستان کا ”خاص حق“ ہے، پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کا معقول جواب دینے میں پاکستان حق بجانب ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت کی طرف سے اس طرح کے بیانات سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیاءاور پوری دنیا کے امن کےلئے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ریاست ہریانہ کے ایک انتخابی جلسہ میں پاکستان کو جانے والے پانی کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔