مذاکرات کوغیرضروری طول نہ دیاجائے،فضل الرحمنٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )آزدای مارچ کے حوالے جمعیت علما ءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل

الرحمان نے رہبرکمیٹی کے کنوئینراکرم خان درانی کو مذاکرات کے لیے خصوصی ہدایات دے دیں۔مولانا فضل الرحمان نے ہدایت کی ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کوغیرضروری طورپر طول نہ دیا جائے۔

مذاکرات کو طول دینے سے مارچ متاثر ہوسکتا ہے۔حکومت کے سامنے چارٹر آف ڈیمانڈ واضح کردیا جائے اور جلد اس بارے میں تسلیم کرنے کے سلسلے میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے آگاہی لی جائے ۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت کے رہنما کو نوازشریف اور بلاول بھٹو سے حالیہ رابطوں کے بعد ہدایت کی ہے کہ حکومتی کمیٹی کو بتادیا جائے کہ وزیر اعظم کے استعفی سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا ۔

نئے انتخابات کے مطالبہ کو دوٹوک طور پر آگاہ کردیا جائے۔ ذرائع کے مطابق تینوں بڑی جماعتوں کے قائدین کے رائے سے آگاہ کرتے ہوئے اکرم درانی کو ہدایت کی گئی ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ سے ہٹ کر بات نہ کی جائے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے سامنے بھی یہی بات رکھیں۔