
لاہور(ویب ڈیسک )ترجمان نیب نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کی ضمانت کی
مخالفت نہیں کی، طبی بنیاد کی وجہ سے نوازشریف کی ضمانت میں رکاوٹ نہیں بنے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی چوہدری شوگرمل کیس میں لاہور لائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور ہونے کے بعد ترجمان نیب نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ا نسانی ہمدردی اور طبی بنیاد پر نوازشریف کی ضمانت کی مخالفت نہیں کی۔ان کے کہنے کا مطلب اگر نیب سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ضمانت کی مخالفت کرتی اور عدالت میں ٹھوس دلائل دیے جاتے تو نوازشریف کی ضمانت ہونا ناممکن تھی۔ تاہم نوازشریف کی بیماری کے باعث ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اس لیے نیب نے ا نسانی ہمدردی اور طبی بنیاد پر نوازشریف کی ضمانت کی مخالفت نہیں کی۔














