ضلع انتظامیہ وجے یو آئی میں دھرنے پرمعاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد بر (ویب ڈیسک ) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور جمعیت علماءاسلام (ف) کے درمیان

دھرنے کے بارے میں تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے۔معاہدہ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی این او سی جاری ہونے کے بعد دونوں فریقین اس بات پر راضی ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) و دیگر اتحادی سیاسی جماعتیں اپنی ریلی H-9 نزد اتوار بازار میٹرو ڈپو منعقد کریں گے۔
یہ معاہدہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور مفتی عبداللہ جنرل سیکرٹری جمعیت علماءاسلام (ف) ، ضلع اسلام آباد کے درمیان طے پایا ہے۔ این او سی کی کاپی معاہدے کے ساتھ لف ہے اور اسے معاہدے کی بنیادی دستاویز تصور کیا جائے گا۔
معاہدے کی بنیادی شقیں درج ذیل ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کے شرکاءکے راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کی جائے گی اور نہ ہی ریلی کے شرکاءکے کھانے کی ترسیل معطل کی جائے گیاور یہ بات یقینی بنائے گی کہ تمام شہریوں کے حقوق سلب نہ ہوں جیسا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ازخود نوٹس نمبر 07/2017 میں احکامات جاری کیے ہیں۔ مزید یہ کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی یہ قواعد و ضوابط ، رٹ پٹیشن نمبری 3844/2016 کے فیصلے میں واضح کیے ہیں۔مزید یہ کہ ریلی کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی کہ شرکاءمختص کردہ جگہ یامقام کی حدود سے غیر قانونی طور پر باہر نہ جائیں اور انتظامیہ ریلی کی اندرونی سیکورٹی کی ذمہ داری ہوگی۔
جلسے کے منتظمین اسلام آباد انتظامیہ کو یہ بیان حلفی جمع کرائیں گے کہ وہ این او سی میں موجود ہر شق پر من و عن عمل درآمد کریں گے۔ این او سی کی کسی شق کی خلاف ورزی یا اس معاہدے کی کسی شق کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔