
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کیوبا کے مابین
تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں، کیوبا سے فارغ التحصیل ڈاکٹر ملک میں صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
کیوبا کے نائب صدر رابرٹو مورالیز اوڈیجا نے ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور کیوبا کے مابین تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔ صدرمملکت نے کیوبا کی جانب سے میڈیکل کے طلباءکے لئے سکالرشپ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیوبا سے فارغ التحصیل ڈاکٹر ملک میں صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
صدر مملکت نے کیوبا کے نائب صدر کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں تشویشناک صورتحال کے متعلق آگاہ کیا














