
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے زرعی شعبے میں اہداف کا حصول یقینی بنانے
کیلئے بین الصوبائی رابطہ کاری کو مزید فروغ دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چھوٹے کاشت کاروں کو سہولتوں کی فراہمی سے مقامی سطح پر زراعت کوفروغ، غربت کے خاتمہ اورمعاشی صورتحال کو بہتربنانے میں مدد ملے گی۔
زرعی پیداواربالخصوص چھوٹے کاشت کاروں کوسہولتوں اورآسانیاں فراہم کرنے کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے زیراعظم کا کہنا تھا کہ ،چھوٹے کاشت کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیرفوڈ سکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان، وزیرتوانائی عمرایوب خان، مشیرتجارت عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان ، یوسف بیگ مرزا، رکن قومی اسمبلی اسد عمر اوردیگرسینئرافسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ چھوٹے کاشت کاروں کو سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف مقامی سطح پر زراعت کوفروغ ملے گا بلکہ غربت کے خاتمہ اورمعاشی صورتحال کو بہتربنانے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نے اس موقع پر بین الصوبائی رابطہ کاری کو مزید فروغ دینے کی ہدایت کی تاکہ زرعی شعبے میں اہداف کے حصول کو یقینی بنایاجاسکے۔














